منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے سینئر راہنماء حاجی محمد صدیق کی طرف سے افطاری

منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے رفیق اور اظہر صدیق کے والد حاجی محمد صدیق نے مورخہ 29 جولائی 2012ء کو وصال یوم حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا کے موقع پر منہاج القرآن مرکز پر فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے اعزاز میں افطاری دی۔

افطاری میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن فرانس ملک شبیر احمد اعوان، ناظم قاضی محمد ہارون اور رفقاء و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افطاری سے قبل مختصر سی محفل منعقد ہوئی جس کا آغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت کلام پاک سے کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنھا کے مقام ومرتبہ پر خوبصورت انداز میں روشنی ڈالی۔ اس کے بعد تمام شرکاء نے روزہ افطار کیا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top