ماہانہ میٹنگ تحریک منہاج القرآن (تحصیل پاکپتن)

مورخہ: 03 اگست 2012ء

مورخہ 03 اگست 2012ء بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کی ماہانہ میٹنگ تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن میں ہوئی جس میں تمام ضلعی عہدیداران بشمول الحاج رانا منظور علی امیر تحریک ضلع پاکپتن اور تمام تحصیلی باڈی بشمول تمام UC'S اور MSM/ MYL کے جملہ ناظمین اور صدور نے شرکت کی۔ اس ماہانہ میٹنگ کی خاص بات قاری ریاست علی چوہدری نائب ناظم اعلیٰ پنجاب و کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈویژن اور حاجی محمد اسلم سرپرست ساہیوال ڈویژن کی آمد تھی جن کی زیرصدارت ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز عصر کی نماز کے فوراً بعد ناظم UC 12 حافظ محمد اشفاق کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں محمد نصراللہ فریدی ناظم UC 4 نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آقاء دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔ تلاوت و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ناظم تحصیل پاکپتن فخر سعید جٹ نے ماہانہ میٹنگ کی اہمیت و افادیت اور مرکز کی جانب سے دیے گئے زکوۃ مہم، اعتکاف مہم اور 4 نومبر کے ٹارگٹس کے حصول پر روشنی ڈالتے ہوئے  کہا کہ شہر اعتکاف میں اس دفعہ تحصیل پاکپتن سے 30 افراد کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے اور زکوۃ مہم کی مد میں قریباً 1,25,000 روپے اکٹھے کیے جاچکے ہیں جبکہ مزید کی قوی امید ہے۔ اس کے بعد ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جو کہ شہر فرید کی تاریخ کی ریکارڈ 153.4 فیصد تھی۔

ناظم تحصیل پاکپتن کے بعد مختلف UC,s کے ناظمین نے اپنی اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اس کے بعد قاری ریاست علی چوہدری نائب ناظم اعلیٰ پنجاب و کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈویژن کو اسٹیج پر دعوت خطاب دی گئی۔ اپنے خطاب کے آغاز پر انہوں نے تحصیل پاکپتن کے صدر، ناظم اور تمام عہدیداران کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر اعتکاف میں الحمداللہ جو ٹارگٹ رکھا گیا تھا وہ اپنی مقررہ تاریخ سے 2 روز قبل ہی حاصل کر لیا گیا ہے اور اب مزید کسی فرد کی شہر اعتکاف میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کی گنجائش نہیں ہے جس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔

میٹنگ کے اختتام پر امیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن نے تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کی کارکردگی رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوب سراہا اور مزید کامیابیوں کی دُعا فرمائی۔ آخر میں شرکاء کو افطاری کروائی گئی اور نماز مغرب وہی ادا کی گئی جسکے بعد شرکاء کو کھانا کھلایا گیا اور اعلان کیا گیا کہ اگلی ماہانہ میٹنگ ان شاءاللہ العزیز 7 ستمبر کو اسی جگہ پر ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top