MPIC کویت کی جانب سے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کویت کے اعزاز میں دعوت افطار وڈنر

مورخہ: 03 اگست 2012ء

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی جانب سے مورخہ 03 اگست 2012ء بروز جمعہ کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کویت کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ MES کویت کا وفد حافظ محمد شبیر کی قیادت میں الگیلانی ہاوس پہنچا جہاں محمد حنیف قریشی، شاہد طفیل ڈار اور ڈاکٹر نثار اکبر نے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔ وفد میں حافظ محمد شبیر کے علاوہ عرفان عادل، الطاف اختر اور محمد منیر قادری شامل تھے۔

MPIC کویت کی طرف سے ایم ایچ قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کویت کی جانب سے دعوت افطار قبول کرنا اور تشریف لانا ہمارے لئے خوشی، مسرت اور انبساط کا باعث ہے اور سب سے بڑھ کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خوشی ہمارے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے، آپ تمام احباب کا تشریف لانا ہمارے لئے باعث مسرت ہے اور میں آپ احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دلی طور پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس عظیم مشن کی خاطر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہی اس مشن کی بہترین خدمت ہے اور بہترین اسلوب خدمت مشترکہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ فوائد کے لئے ایسے اقدامات کرنے ہیں جن سے اس مشن کے بہترین سپاہی میسر آسکیں تاکہ نئے کارکن اس عظیم دعوتی منصب پر فائز ہوکر خدمت دین کا فریضہ سرانجام دے سکیں۔

افطار کے بعد نماز مغرب کی ادائیگی اور ضیافت کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، صدر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کویت حافظ محمد شبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد کے رنگوں کے رنگ ہیں وہ ایک ہمہ جہت قائد ہیں اور ہم سب مختلف انداز میں مختلف رنگ اپناتے ہوئے خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں ہم سب نے اپنی اپنی لائن اختیار کر لی ہے اور اسی میں کام کر رہے ہیں۔ میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کی طرف سے کیے جانے والے کاموں سے مختصراً آگاہ تھا مگر آج دیکھا ہے آپ تو بہت بڑا کام کررہے ہیں۔ میں واقعی محسوس کرتا ہوں کہ یہ متاثر کن ہے اور قابل فخر بھی۔ آخر میں حافظ محمد شبیر نے MPIC کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی، ایم ایچ قریشی، ڈاکٹر نثار اکبر اور ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت علامہ شاہد طفیل ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: MPIC کویت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top