منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین، جاپان) کے زیراہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین، جاپان) کے زیراہتمام مورخہ 29 جولائی 2012ء کو افطاری کے وقت ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں بعد نماز عصر قرآن خوانی کی گئی۔ محفل میں قاری محمد جمیل شاہد نے ختم پاک پڑھا اور علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی دعا کے ساتھ پہلی نشست کا اختتام کیا۔

نماز عشاء اور تراویح کی ادائیگی کے بعد گیارہویں شریف کے ختم پاک کی دوسری نشست کا آغاز ہوا، تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین، جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے سورۃ کہف کی روشنی میں شان اولیاء اور فیضان حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے موضوع پر مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اصحاب کہف کا کتا غار کے دروازے پر بیٹھا رہا اور اولیاء کے ادب سے جنت کا حقدار ٹھرا اسی طرح آج بھی جو ولیوں کا ادب اور احترام کرے گا وہ خیر سے محروم نہیں ہوگا۔ جو بھی منہاج القرآن کے حلقہ رفاقت میں آجاتا ہے روحانی طور پر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا مرید بن جاتا ہے وہ فیضان غوثیت کاحقدار ٹھرتا ہے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے مزید کہاکہ منہاج القرآن غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے ٹکڑوں پر پلتی ہے اور اس پر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی خصوصی نگاہ ہے۔ انہوں نے ختم پاک کے لنگر کی تیاری کرنے والے نوجوانوں محمد فیصل ملک، محمد جمشید، عمران بیگ، امانت علی گوندل، وقاص علی، مظہر، صداقت علی، محمد سلیم، محمد زبیر اور ایاز محمود کی حوصلہ افزائی کی اور بھرپور حاضری کے لئے منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق اور NPO کے صدر صالح محمد افغانی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top