منہاج انٹرنیٹ بیورو میں ڈاکٹر محمد فاروق رانا اور ڈاکٹر اجمل علی مجددی کے اعزاز میں تقریب

Program in MIB on Completation PHD Dr Farooq rana and shahzad Mujaddi 2024

فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر الحاج ڈاکٹر محمد فاروق رانا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل علی مجددی نے حال ہی میں یونیورسٹی آف لاہور سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے۔ اس کامیابی پر ان کی تحسین کیلئے منہاج انٹرنیٹ بیورو میں 27 اپریل 2024 کو تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر صاحبان کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین کا کہنا تھا کہ حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی ڈاکٹر محمد فاروق رانا کو مشن کا قیمتی و قابل فخر سرمایہ اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی بہار قرار دیتے ہیں۔ ان کی پی ایچ ڈی کا شیخ الاسلام کو بھی ہمیشہ انتظار رہتا تھا، الحمدللہ تعالیٰ ان کی یہ دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد فاروق رانا اور ڈاکٹر اجمل علی مجددی کی منہاج انٹرنیٹ بیورو میں تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں منہاج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مینیجر محمد ثناء اللہ اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے جملہ سٹاف نے شرکت کی۔

Program in MIB on Completation PHD Dr Farooq rana and shahzad Mujaddi 2024

Program in MIB on Completation PHD Dr Farooq rana and shahzad Mujaddi 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top