منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو، اٹلی) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

مورخہ: 17 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(دیزیو، اٹلی) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 17 جون 2012ء کو مشنری ساور یانی ہال میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کی تنظیم نو کی گئی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد یعقوب نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد ملک محمد اصغر اور صوفی محمد افضل نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اجلاس کی صدارت حاجی محمد ارشد جاوید (صدر منہاج القرآن نارتھ اٹلی) نے کی جبکہ صوفی عمر حیات (نائب صدر)، محمد شبیر (ناظم )، محمد یعقوب (ناظم نشرواشاعت) اور صدر شوریٰ دیزیو ملک محمد اصغر نے شرکت کی۔ تنظیم نو سے قبل منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قاری نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ انہوں نے تنظیم سازی اور مشن سے وابستگی کے حوالہ سے گفتگو کی۔ منہاج القرآن نارتھ اٹلی کے ناظم محمد شبیر نے اجلاس کے اغراض ومقاصد اور تنظیم نو کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

تنظیم نو کا قیام منہاج العمل کی شرائط پر کیا کیا جس کے تحت حاجی محمد خالد (صدر)، حاجی محمد اشرف (ناظم) اور حاجی محمد یونس ناظم مالیات منتخب ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن دیزیو کی طرف سے جملہ شرکاء کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: محمد یعقوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top