خواجہ محمد نسیم (صدر MQI آسٹریا) کے والدین اور ہمشیرہ کی سالانہ برسی

مورخہ: 05 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کے والدین اور ہمشیرہ کی سالانہ برسی کے موقع پر مورخہ 05 اگست 2012ء بروز اتوار شام سات بجے اسلامک سنٹر ویانا میں ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی، جس میں پاکستانی، ترکی نو مسلم آسٹرین کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد محفل ذکر کا آغاز حافظ احسن امین کی تلاوت سے ہوا، رمیض نقوی، شباب احمد، اور حافظ احسن امین نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ روزہ افطاری سے قبل نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے ختم شریف پڑھا اور مرحومین کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی۔ اجتماعی دعا میں مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی، امت مسلمہ، پاکستان کی ترقی وسلامتی ا ور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

اجتماعی دعا کے بعد روزہ افطار کیا گیا جس کے بعد نماز مغرب اد کی گئی اور جملہ شرکائے محفل کو افطار ڈنر پیش کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے تمام حاضرین کا ان کے والدین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی گئی محفل میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمداکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top