منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مختلف سنٹرز میں تقریباً 49 افراد اعتکاف بیٹھ گئے

مورخہ: 09 اگست 2012ء

سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں چاروں اسلامک سنٹرز میں تقریبا 49 افراد اعتکاف بیٹھ گئے جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔منہاج القرآن اسلامک سنٹربارسلونا میں20، منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں 10، منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں10 اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر لوگرونیومیں9 افراد اعتکاف بیٹھے ہیں۔معتکفین کی سحری اور افطاری کا انتظام منہاج القرآن کی تنظیمات کریں گی۔

دوران اعتکاف معتکفین کے لئے تربیتی شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت رات 2 بجے سے 4 بجے شہر اعتکاف (لاہور، پاکستان) سے منہاج ٹی وی کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب دکھایا جائے گا، جبکہ نماز عصر کے بعد بارسلونامیں حافظ محمد عابد، لوگرونیومیں علامہ صفدر مجید، اوسپتالیت میں علامہ عبدالرشید شریفی اور بادالونا میں علامہ محمد معروف معتکفین کی دینی تربیت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top