فیصل آباد: تقریب تقسیم اسناد و انعامات بسلسلہ دوسرا سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئیج کورس

مورخہ: 05 اگست 2012ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 68 فیصل آباد کے زیراہتمام دوسرے سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئیج کورس کی تقریب تقسیم اسناد 15 اگست 2012ء کو منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام تاج محل کوہ نور فیصل آباد میں ہوا جس میں عرفان القرآن کورسز کے ڈائریکٹر اور مرکزی سینیئر نائب ناظم تربیت علامہ محمد شریف کمالوی مہمان خصوصی، پروگرام کی صدارت مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بابر علی چوہدری نے کی۔ جبکہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول شاہ صاحب قادری، ناظم تحریک منہاج القرآن فیصل آباد انجینیئر رفیق نجم منہاج القرآن یوتھ لیگ، فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل عرفان اسلم، منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی سرپرست محترمہ اختر کلثوم، گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار ویمن فیصل آباد کی پرنسپل مسز انجم نواز چیمہ، منہاج ویمن لیگ فیصل آباد کی ناظمہ تربیت محترمہ فخر النساء خاکی، منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد پی پی 68 کی ناظمہ محترمہ غزالہ واحد اور منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی نائب ناظمہ صفیہ لیاقت بھی معزز مہمانوں میں شامل تھیں۔

اس کے علاوہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئیج کورس کے چیف آرگنائزر اور معلم حسین سہیل شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، اس پروگرام کے مرکزی کردار اور روح رواں تھے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے سعادت قاری غلام مصطفی نعیمی نے حاصل کی۔ شاہد محمود چشتی نے نعت مبارکہ پڑھی جبکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد پی پی 68 ابرار احمد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ پروگرام میں سید ہداہت رسول شاہ قادری، قاضی فیض الاسلام اور علامہ شریف کمالوی ، مسز نجم نواز چیمہ، بابر علی چوہدری اور ان کورسز کے معلم شاگرد رشید شیخ الاسلام سہیل حسین نے بھی اظہار خیال کیا۔

اس پروگرام میں 275 طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں جن میں عیسائی طالبہ بشری جاوید بھی شامل تھیں، جنہوں نے عرفان القرآن کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اپنی سند اور انعام وصول کرنے کے بعد بشری جاوید نے اظہار خیال بھی کیا۔ انہوں نے کہا کے بطور عیسائی میرے لیے قرآن پاک کا سیکھنا ایک بہت مشکل کام تھا۔ جس کو میں نے بڑی محنت اور دل جمعی سے مکمل کیا بلکہ میری کارکردگی اس کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا مجھے عربی سیکھنے کا جنون تھا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 68 نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جس سے میری یہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔ میں یہاں آنے سے قبل ڈر رہی تھی کہ نجانے عرفان القرآن سیکھتے ہوئے مسلمان میرے ساتھ کیا سلوک کریں گے لیکن الحمد للہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے میری بہت حوصلہ افزائی کی گئی جو بین المذاہب رواداری کی ایک بہت بڑی مثال ہے۔

اس پروگرام میں بیدارئ شعور پر مشتمل بچوں نے ایک ٹیبلو بھی پیش کیا جس پر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیدارئ شعور کا پیغام پیش کیا۔ پروگرام میں منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 68 کے صدر اور چیف آرگنائزر اور معلم سہیل حسین نے کلمات تشکر پیش کیے۔ آخر میں علامہ اختر حسین اصغر نے اختتامی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top