منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام بادالونا میں افطار عام کا اہتمام
منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کی ذیلی تنظیم بادالونا کے زیراہتمام مورخہ 09 اگست 2012ء کو افطار عام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی، عرب کمیونٹی، مقامی ہسپانوی کمیونٹی، پاکستانی سماجی وسیاسی تنظیمات کے نمائندگان، کاتالان پولیس، سپانش پولیس اور سرکاری افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس افطار پارٹی کا اہتمام بادالونا کے B9 سکول کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں کیا گیا۔اس موقع پر مختلف پاکستانی اور سپانش اخبارات کے نمائندگان بھی موجودتھے۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری نے افطار عام میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کی افطاری پارٹی میں غیر مسلموں کو مدعو کرنا اور ان کا کثیر تعداد میں شرکت کرنا اس بات کی علامت ہے کہ اسلام دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے امن وسلامتی سے رہنے کا سبق دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ افطار عام جیسی تقاریب کے انعقاد کا مقصدغیر مسلموں کو دین اسلام اور اسلامی ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔ اس موقع پر محمد اقبال چودھری نے یہ بھی بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں اور بالخصوص یورپ میں دین اسلام کا پیغام امن پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے منہاج القرآن بادالونا کی پوری ٹیم کو کامیاب افطار پارٹی کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔
افطار سے چند منٹ قبل منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے امام حافظ محمد معروف نے خصوصی دعا کرائی، اذان کہی جس کے ساتھ ہی گراؤنڈ میں موجود سینکڑوں افراد نے افطاری کی جس کے بعد باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔ شفقت علی رضا(نمائندہ جنگ ونیوز)، ڈاکٹر قمراحسان(چیف ایڈیٹرڈیلی دوست)، مرز ا ندیم بیگ(چیف ایڈیٹر بی بی سی اپڈیٹ)، حافظ عبدالرزاق(چیف ایڈیٹر ڈیلی میزبان)، محمد رضوان کاظمی(بیورو چیف پاک نیوزانٹرنیشنل)، کاشف شہزاد(اسسٹنٹ ایڈیٹر سہارا انٹرنیشنل)، زاہد مصطفی اعوان(نمائندہ پاکستان ٹیلی ویژن)، ظفر الیاس قریشی(ہفت روزہ دیس پردیس) اور دیگر اخبارات وجرائد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پروگرام کی تصویری اور ویڈیو کوریج کی۔افطار پارٹی میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی وسماجی پارٹیوں کے سربراہان اور مقامی کارباری حضرات نے بھی شرکت کی جن میں چودھری عبدالغفارمرہانہ(صدر پاکستان فیڈریشن)، راجہ شعیب ستی(سابق صدر پاکستان فیڈریشن)، فیض اللہ ساہی(چیئرمین پاکستان ویلفیئرکونسل)، خالد شہباز چوہان(سرپرست کاتالان فیڈریشن)، طارق حفیظ عباسی(صدر کاتالان فیڈریشن)، مہر علی قمر(سینئر راہنما مسلم لیگ ن)، چودھری نذیر احمد گوندل(صدر پاکستان مسلم لیگ ن، سپین)، بابا ذوالفقار علی حشمت(صدر انجمن تاجران بادالونا)، سکند رحیات گوندل(ڈائریکٹر قرطبہ ریسٹورنٹ)، راجہ حاجی اسد، خلیم بٹ، راجہ ٹیپو اور مزمل حسین باجوہ شامل تھے۔
پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ جن سپانش مہمانوں نے شرکت کی ان میں Josep Duran ( سابق ڈپٹی میئر بادالونا)، Josep Maria Liagostera (سابق کونسلر بادالونا)، Montserrat Torrent، محمد شعیب(سابق ممبر کاتالان پارلیمنٹ)، احمد الکوایفی(پروفیسر)، Jose Luis Gracia (نیشنل پولیس سپین)، Marc (کاتالان پولیس)، David Torrrnt( ممبر کاتالان حکمران جماعت) اور Manuel Cortes (سربراہ ہمسایہ ایسوسی ایشن بادالونا) شامل ہیں۔ بارسلونا سے محمد نواز کیانی( سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل ، سپین)، نوید احمد اندلسی(جنرل سیکرٹری)، بلال یوسف(صدر منہاج یوتھ لیگ، سپین)اور محمد عتیق قادری(ناظم نشرواشاعت منہاج یوتھ لیگ) نے شرکت کی جبکہ منہاج القرآن اوسپتالیت کے وفد نے صدر حاجی زاہد اختر کی قیادت میں تقریب میں شرکت کی ۔
افطار پارٹی کے انعقاد اور انتظامات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائمقام صدر ظل حسن قادری، صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چودھری، صدرمنہاج القرآن بادالونامرزا نواز جرال، سینئرنائب صدرآفتاب حسین ابرار، عدنان رضا(جنرل سیکرٹری بادالونا)، رضوان کاظمی(ناظم نشرواشاعت بادالونا)، محمد عمیرڈار(منہاج یوتھ لیگ، بادالونا)، یوسف بلال(صدرمنہاج یوتھ لیگ، سپین)، محمد عتیق قادری، ارسلان اعظم کیانی، قدیر احمد اعوان، خاور حسین، محمد شفیق اور ادریس احمد اعوان شامل تھے۔
رپورٹ:نوید احمد اندلسی
تبصرہ