مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹر) اسلام آباد کے زیراہتمام مقابلہ حسن قرات

مورخہ: 04 اگست 2012ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹر) اسلام آباد کے زیراہتمام مقابلہ حسن قرات مورخہ 4 اگست 2012ء کو منہاج المدینہ ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت محترم نصرت امین (ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد) نے کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام کی کمپئرنگ کے فرائض محترمہ سحر بٹ (کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم (سسٹر) نے سرانجام دیئے جبکہ سندس رؤف (ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹر) اسلام آباد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔

حسن قرات کے مقابلہ میں 12 طالبات نے حصہ لیا جبکہ جیوری کے فرائض محترمہ شیرین اور محترمہ فرخندہ نے سرانجام دیے۔ محترمہ آمنہ یونس، ثناء رؤف اور شائیہ عندلیپ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پروگرام کا اختتام محترمہ نصرت امین کے اختتامی کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top