منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں لیلۃ القدر اور یوم آزادی کی دعائیہ تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیراہتمام مورخہ 16 اگست 2012ء کو مرکز منہاج القرآن (پیرس، فرانس) میں لیلۃ القدر اور پاکستان کے 65 ویں یوم آزادی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد خان تھے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز محمد صدیق نے تلاوت کلام پاک سے کیا، نقابت کے فرائض منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے ادا کئے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے منہاج القرآن فرانس سے ملحقہ نئی عمارت کے حصول اور ادارے کی کشادگی پر انتظامیہ اور سامعین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی جگہ کے شامل ہونے سے یہ عالم اسلام کا عظیم مرکز بنے گا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
علامہ حسن میر قادری نے مرکز کے حصول میں مالی معاونت پر مخلصین کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر قاضی محمد ہارون، ملک شبیر احمد اعوان، راؤ خلیل احمد، چودھری محمد اعظم اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
رپورٹ:راؤ خلیل احمد
تبصرہ