منہاج القرآن انٹرنیشنل(ناگویا، جاپان) کے زیر اہتمام عید الفطر کاشاندار اجتماع
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 19اگست 2012ء کو دوسرے بڑے مرکز مسجد المصطفیٰ ناگویا میں عیدالفطر کا شاندار اجتماع منعقد ہوا، نماز مقررہ وقت پر ٹھیک 9 بجے ادا کی گئی جس میں ناگویا کے گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگ بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ تکبیروں کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مسجد میں تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کی دعوت پر پاکستان سے تشریف لائے ہوئے اسکالر حافظ محمد طیب قادری نے عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو اخوت، بھائی چارہ اور محبت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت تمام امت کو متحد ہو کر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے اختتامی دعا میں ملک پاکستان کی سلامتی وبقاء، امت مسلمہ کی کامیابی وکامرانی اور شخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وتندرستی کی دعا کی۔
نماز عید کے عظیم الشان اجتماع میں منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے صدر سید عثمان شاہ بخاری، جنرل سیکرٹری اعجاز رمضان کیانی، راجہ ظہور احمد، مہدی حسن، بابر زمان، نعیم کیانی، سعد نصیر وڑائچ، ملک ظہور، طارق کیانی، ڈاکٹر زاہد انجم گوندل اور آئچی کین کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔
رپورٹ: محمد سعد نصیر وڑائچ، محمد اعجاز رمضان کیانی
تبصرہ