کویت کے پندرہ روزہ EEKکے چیف ایڈیٹر مسٹر مائیکل کی MPIC کویت کے عہدیداران سے ملاقات

مورخہ: 15 اگست 2012ء

مورخہ15 اگست2012ء کو کویت میں شائع ہونے والے مشہور ومعروف پندرہ روزہ EEK کے چیف ایڈیٹر مسٹر مائیکل سے MPIC کویت کے وفد نے ایک نشست کا اہتمام کیا۔

مسٹر مائیکل صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے دفتر تشریف لائے تو ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں مسٹر مائیکل کو MPIC کویت کا تعارف کرانے کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن کی انٹرنیشنل لیول پر خدمات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ MPIC کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی نے مسٹر مائیکل کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف دیئے جانے والے فتویٰ کی کاپی پیش کی اور اس کے پس منظر کے بارے میں بتایا۔ مسٹر مائیکل نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کے بارے میں کئی سوالات کئے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔ مسٹر مائیکل نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف دیئے جانے والے فتویٰ کا بغور مطالعہ کریں گے یقینا یہ اسلام اور اس کی تعلیمات کو سمجھنے میں ممدومعاون ثابت ہوگی۔

رپورٹ: MPIC کویت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top