سپین میں عیدالفطر کاسب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن کے زیر اہتمام بادالونا میں منعقد ہوا

مورخہ: 19 اگست 2012ء

سپین میں عیدالفطر مورخہ 19 اگست 2102ء کو منائی گئی اور مختلف شہروں میں مسلمانوں نے نماز عیدکی ادائیگی کے لئے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے، اس مرتبہ سپین میں عیدالفطر کاسب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے زیراہتما م بادالوانا میں منعقد ہوا جس میں 3500 سے زائد افراد نے نماز عید ادا کی، اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستانی ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری تھے جبکہ مرکزی تنظیم کی نمائندگی محمد اقبال چودھری اور ظل حسن قادری نے کی۔

نماز عید سے قبل محمد اقبال چودھری (صدر منہاج مصالحتی کونسل، سپین) نے بادالونا میں نماز جمعہ، نماز تراویح اور نماز عید کے لئے وسیع جگہ کے حصول کے لئے سلسلہ میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور ان کے حل کے لئے منہاج القرآن بادالونا کی کوششوں کی تفصیلات سے تمام نمازیوں کو آگاہ کیا۔ محمد اسلم غوری نے اپنی گفتگو میں مسلمانان بادالوناکو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہیں اتحاد، اتفاق اور نظم سے رہتے ہوئے اچھے شہری بننے کی تلقین کی اور منہاج القرآن بادالونا کی انتظامیہ کو اتنے عظیم اجتماع کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ امام منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا حافظ محمد معروف اور جنرل سیکرٹری عدنان رضا حسین نے منہاج القرآن بادالونا کی طرف سے ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری کو پھول پیش کئے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد حافظ محمد معروف نے حاضرین کے مسائل اور مشکلات کے حل، پاکستانی کی سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی جبکہ محمد اقبال چودھری اور ظل حسن قادری نے اہل بادالونا کو منہاج القرآن سپین کی طرف سے عید کی مبارکباد پیش کی۔ اجتماع کے انتظامات منہاج القرآن بادالونا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ بادالونا نے سرانجام دیئے اور کوریج مقامی وپاکستانی میڈیا اور محمد رضوان کاظمی نے کی۔

رپورٹ: نوید احمداندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top