سفیر مصطفی ہمدمی اور کامران کبیر کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور محفل نعت

مورخہ: 05 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام مورخہ 05 اگست 2012ء کو کوہ نور ٹی وی لاہور میں شہید ہونے والے منہاجین اسکالرز سفیر مصطفی ہمدمی، کامران کبیر اور باقی تین افراد کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور محفل نعت کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نور الامین قادری نے حاصل کی۔اس کے بعد حاضرین نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی قرآن خوانی کی۔پروگرام میں درود وسلام اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید چاند شاہ نے پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے ڈائریکٹر چودھری رازق حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موت برحق ہے مگر وہ موت جو اللہ رب العزت کے ذکر اور اس کے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تذکرے کرتے ہوئے آئے وہ بہت بڑا اعزاز ہے۔ اور دونوں منہاجین اسکالرز سحری کے وقت نعت خوانی کے پروگرام میں شریک تھے جب ان کی شہادت ہوئی۔ اللہ رب العزت انکے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر دے۔

ایصال ثواب کے پروگرام میں حاجی خلیل احمد (سرپرست)، راحت حسین (صدر)، فلک شیر (ناظم)، قاری نورالامین قادری (امام)، صابر حسین (نائب صدر)، غلام فرید (سابقہ ناظم مالیات) کے علاوہ منہاج القرآن گارج لے گونس کی ایگزیکٹو کے اراکین اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ممبران نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمدعلی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top