تحریک منہاج القرآن (تحصیل گوجرخان) کے زیراہتمام عید ملن پارٹی

مورخہ: 25 اگست 2012ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن اور اعتکاف میں شرکت کرنے والے مردوخواتین کیلئے عید ملن پارٹی کا انعقاد مورخہ 25 اگست 2012ء بروز ہفتہ دن 11 بجے تاج محل ہوٹل جی ٹی روڈ گوجرخان میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

تقریب میں بطور مہمان خصوصی امیر پنجاب احمد نواز انجم اور نائب ناظم پنجاب انار خان گوندل نے خصوصی شرکت کی، جبکہ صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی، ناظم دعوت راجہ محمد امین، نائب صدر راجہ وقار احمد، صدر PAT قاضی شاہد مسعود ایڈووکیٹ سمیت یونین کونسل کی ایگزیکٹو کونسلز، اعتکاف میں شرکت کرنے والے مردوخواتین اور کثیر تعداد میں کارکنان تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم نشرواشاعت تحصیل گوجر خان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top