منہاج القرآن ویمن لیگ (حیدر آباد، انڈیا) کی رمضان المبارک میں سرگرمیاں

مورخہ: 19 اگست 2012ء

اللہ رب العزت کے فضل وکرم اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدقہ سے منہاج القرآن ویمن لیگ (حیدر آباد) نے ماہ رمضان المبارک میں مختلف روحانی و تربیتی سرگرمیاں سرانجام دیں۔

نزول قرآن کے مہینہ میں ابتداء رمضان سے ستائیسویں شب رمضان 51مرتبہ قرآن پاک مکمل تلاوت کرنے کا شرف حاصل کیا گیا۔اس کے علاوہ 24 رمضان المبارک کو مہاراجہ فنکشن ہال فتح دروازہ میں سماعت قرآن کریم برائے خواتین کا انتظام کیاگیا، جس میں مکمل قرآن کی تلاوت وسماعت کی سعادت حاصل کی گئی۔سامعات کے لئے افطار وسحری کا انتظام کیاگیاتھا۔منہاج القرآن حیدر آباد کے زیر انتظام مدرسۃ الزہرۃ (للبنات) واقع امیرہ منزل پرانی حویلی میں بھی مکمل قرآن کریم کی سماعت کا اہتمام کیا گیا جس کے انتظامات رکن منہاج القرآن ویمن لیگ طلعت شاہ نے سرانجام دیئے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں خواتین کے لئے الگ سے اجتماعی اعتکاف کا انتظام کیا گیا جس کے لئے الگ سے شیڈول مرتب کیا گیا تھا جس میں مختلف روحانی وتربیتی مجالس کا انعقادکیاگیا۔منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ویمن لیگ نے حیدر آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی اخلاقی، مذہبی اور روحانی تربیت کے لئے انتظامات کئے جس کو بہت سرایا گیا۔

رپورٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل، حیدر آباد انڈیا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top