شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 09 ستمبر 2012ء کو کوپن ہیگن (ڈنمارک ) میں امن کانفرنس سے خطاب کریں گے

مورخہ: 30 اگست 2012ء

ڈنمارک( نویداندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 09 ستمبر 2012ء کو کوپن ہیگن میں یورپین امن کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔کانفرنس میں ڈنمارک کے علاوہ یورپین ممالک سے عوام الناس، منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء، وابستگان اور کارکنان سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک اور منہاج یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد بلال اپل کے مطابق گذشتہ سال لندن(برطانیہ) میں ویمبلے ارینا میں امن کانفرنس کی کامیابی کے بعد ڈنمارک میں امن کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد یورپ اور خصوصی طور پر ڈنمارک میں اسلام کا پیغام امن عام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا میں اسلام کا صحیح تشخص اجاگر کرنے کے لئے اس طرح کی کانفرنسز کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی نیشنل ایگزیکٹو کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اس تاریخی اہمیت کی حامل امن کانفرنس کے انعقاد کے لئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔امن کانفرنس کی تاریخ کی تصدیق(کنفرمیشن) ملتے ہی یورپ بھر سے تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات، عہدیداران اور وابستگان نے کانفرنس میں شرکت کے لئے اپنی تیاریاں شروع کر لی ہیں۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا قافلہ محمد نواز کیانی کی قیادت میں، منہاج القرآن ناروے کا قافلہ اعجاز احمد وڑائچ کی قیادت میں، منہاج القرآن اٹلی کا قافلہ ظہیر احمد انجم کی قیادت میں اور منہاج القرآن فرانس کا فافلہ علامہ حسن میر قادری کی قیادت میں امن کانفرنس میں شرکت کے لئے کانفرنس سے دو روز قبل ہی ڈنمارک کے دارلحکومت پہنچ جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top