یورپین امن کانفرنس(ڈنمارک) میں شرکت کے لئے منہاج القرآن اٹلی کا قافلہ 07 ستمبر کو ڈنمارک پہنچے گا

مورخہ: 30 اگست 2012ء

اٹلی( شعبان ڈار) منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر انتظام مورخہ 09 ستمبر 2012ء کو منعقدہونے والی یورپین امن کانفرنس میں شرکت کے لئے منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ (اٹلی) سے عہدیداران، کارکنان اور رفقاء کا قافلہ 07 ستمبرکو ڈنمارک پہنچے گا۔ریجوایملیا مودنہ کی تنظیم نے کارکنان اور وابستگان کی سہولت کے لئے ایک رابطہ سیل تشکیل دیا ہے جس میں حاجی امتیاز احمد، آصف وڑائچ اور حاجی محمد طارق شامل ہیں۔اس رابطہ سیل کے ذریعے ڈنمارک کانفرنس میں شرکت کرنے والے رفقاء، وابستگان سستی ٹکٹیں کروا سکتے ہیں اور ڈنمار ک میں رہائش کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈنمارک میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان کانفرنس کے شرکاء سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔کانفرنس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے وفود کی شرکت متوقع ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top