منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مہینہ میں عبادات اور محافل کا انعقاد

مورخہ: 19 اگست 2012ء

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی اللہ کی طرف سے رحمتوں اور برکتوں کا نزول شروع ہوجاتا ہے اور مسلمان جوق در جوق مسجدوں کا رخ کرتے ہیں اور اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں۔گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے رمضان المبارک کا پورا مہینہ عبادات، درودوسلام، محفل نعت اور ہفتہ وار گوشہ درود کی محافل میں گذارا۔

مرکز منہاج القرآن ریندی(یونان) میں اور تمام ذیلی مراکز میں ماہ رمضان کا پورا مہینہ افطاری کا اہتمام ہوا جس میں مخیر حضرات نے بھر پور حصہ ڈالا۔ہر سوموار کو گوشہ درود کی محفل منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود شریف کا ورد کیا۔ ریندی مرکز میں اس سال 20 افراد نے اعتکاف کی سعادت حاصل کی، رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں27 ویں شب کو مرکز منہاج القرآن میں خصوصی محفل نعت منعقد کی گئی جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے امیر علامہ شہباز احمد صدیقی نے لیلۃ القدر کے حوالہ سے قرآن وسنت کی روشنی میں خصوصی گفتگو کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی کی انتظامیہ کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں 28 ویں روزہ کی افطاری کرائی گئی جس میں صحافی برادری، سیاسی وسماجی اور مذہبی راہنماؤں نے بھر پور شرکت کی۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top