یونان میں ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں: منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان

اٹلی (شعبان ڈار) منہاج القرآن (ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کی تنظیم نے یونان میں ہونیو الے توہین آمیز واقعات کی پرزور مذمت کی ہے۔ یونا ن کے شہر ایتھنز میں منہاج القرآن کے کلچرل سنٹر میں یونانی اوباش لڑکوں نے داخل ہو کر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات لکھے، توڑ پھوڑ کی جس پر یونان بھر میں آباد مسلمانوں نے مل کر احتجاجی ریلی نکالی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان گستاخوں کو قرار واقع سزاد دی جائے۔ دنیا بھر میں آباد منہاج القرآن کے رفقاء نے بھی اس واقع کی مذمت کی ہے۔ منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ، اٹلی کی تنظیم نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے جس سے فسادات کا دروازہ بند ہوجائے اور مزید اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top