منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا، اٹلی) کے زیر اہتمام عید الفطر مذہبی جوش وجذبہ سے منائی گئی

مورخہ: 19 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا، اٹلی) کے زیر اہتمام عید الفطرکا عظیم الشان اجتماع پالا بریشیا میں منعقد ہوا۔ اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد الیاس نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض حاجی محمد یونس نے سرانجام دیئے۔ اس کے بعد نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

عید الفطر کے خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منہاج اسلامک سنٹر بریشیا کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے قرآن وحدیث کی روشنی میں عید الفطر کی فضیلت واہمیت بیان کی۔ حاجی محمد یونس بٹ نے منہاج اسلامک سنٹر کو درپیش مسائل کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد بریشیا اور اس کے گردونواح سے تشریف لائے فرزندان اسلام نے عید ادا کی اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: حسنین سلیم منچلا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top