تحصیل گوجرخان کی 16 یونین کونسلز کے دفاتر کا افتتاح

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی مخلصانہ کوششوں سے ان شاء اللہ 13 اور 14 ستمبر 2012ء بروز جمعرات اور جمعہ تحصیل گوجرخان حلقہ PP-3 کی 16 یونین کونسلز ’’یونین کونسل مانکیالہ مسلم، قاضیاں، جنڈ مہلو، 53/3 گوجرخان سٹی، 52/2 گوجرخان سٹی، 51/1 گوجرخان سٹی، گلیانہ، کنیٹ خلیل، کونتریلہ، بھڈانہ، جرموٹ کلاں، تھاتھی، مطوعہ، چنگا بنگیال، سوئیں چیمیاں، بیول‘‘ میں دفاتر کا افتتاح امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم کریں گے۔ ان افتتاحی تقریبات میں خصوصی طور پر نائب ناظم پنجاب انار خان گوندل اور تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجر خان کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل شرکت کرے گی۔ واضح رہے کہ دوران اعتکاف تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خصوصی شیلڈ ’’حسن کارکردگی‘‘ سے بھی نوازا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top