امیرِ پنجاب احمد نواز انجم کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان کا دورہ

مورخہ: 25 اگست 2012ء

مورخہ 25.8.2012 بروز ہفتہ کو امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب محترم احمد نواز انجم، ضلع راولپنڈی کے کوآرڈینیٹر جناب انار خان گوندل اور صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر واجد مصطفوی کے ساتھ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو حاجی محمد منیر چوہدری، ڈائریکٹر و پرنسپل راجہ خیام عباس، جملہ اسٹاف اور حفظ کے طلبہ وطالبات نے درود پاک کی صداؤں میں وفد کوخوش آمدید کہا۔پرنسپل و ڈائریکٹر راجہ خیام عباس نے وفد کوتمام پروجیکٹ جس میں زیرِ تعمیر عمارت منہاج ماڈل سکول، کمپیوٹر کالج، شعبہ حفظ برائے طلبہ و طالبات کا رزلٹ دکھایا اور بریفنگ دی۔

صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد نعیم چوہدری نے فون کال کے ذریعے وفد سے گفتگو کی جس پر امیرِ پنجاب احمد نواز انجم نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے جملہ اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں دور دراز کے اس گاؤں میں اتنا بڑا پروجیکٹ دیکھ کر دلِی مسرت ہوئی ہے۔ انہوں نے جیسا اس پروجیکٹ کے بارے میں سنا تھا اس سے بڑھ کے پایا ہے۔

انھوں نے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کے یہ آپ کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ منہاج القرآن نے اپنا نام آپ کے ہاتھ میں دے دیا ہے اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اس کو ترقی و عروج کی منزل تک پہنچائیں۔ امیرِ پنجاب احمد نواز انجم نے اس پروجیکٹ کی تکمیل پر جملہ اسٹاف، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد نعیم چوہدری کے لیے خصو صی دُعائیں کیں۔ بعد ازاں چیف ایگزیکٹو حاجی محمد منیر چوہدری نے وفد کو عشائیہ دیا اور تحا ئف پیش کیے۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top