منہاج القرآن یوتھ لیگ (ناروے) کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام

مورخہ: 05 اگست 2012ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اگست 2012ء کو ناروے کے نوجوانوں کے لئے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اویس ثاقب نے حاصل کی۔اس کے بعد سبحان بٹ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔

اقراء اعجاز نے رمضان کی اہمیت کے حوالہ سے لیکچر دیا، علامہ ناصرعلی اعوان نے تقویٰ کے موضوع پر گفتگو کی۔ محمد عامر نے روزے کے طبی اور نفسیاتی فوائد کے حوالہ سے گفتگو کی۔منہاج القرآن یوتھ لیگ کے حسن نوید نے یوتھ لیگ کے حوالہ سے پریزنٹیشن دی۔ صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ (ناروے) اویس اعجاز نے تمام مہمانوں اور نوجوانوں کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں علامہ محمد اقبال فانی، علامہ حافظ صداقت علی قادری اور پاکستان سے تشریف لائے معزز مہمان قاری محمد اللہ بخش نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناروے) کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کو بہترین اور خوبصورت پروگرام منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی۔آخر میں تمام شرکاء کی بہترین ضیافت کے ساتھ تواضع کی گئی۔

رپورٹ:حافظ صداقت علی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top