منہاج ٹی وی کے تحت لندن میں منعقدہ پروگرام میں MQI فرانس کے وفد کی شرکت

مورخہ: 30 اگست 2012ء

منہاج ٹی وی کے زیر اہتمام مورخہ 30 اگست 2012ء کو لندن میں بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ گرینڈ ڈنر اور محفل سماع کا انعقاد کیا۔

پروگرام میں ان تمام افراد کو مدعو کیا گیا جنہوں نے منہاج ٹی وی کو منظر عام پر لانے کے لئے خصوصی مالی تعاون کیا تھا۔ پروگرام میں جہاں برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک سے رفقاء نے شرکت کی وہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس سے تقریباً 100 افراد پر مشتمل خواتین و حضرات نے امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری کی قیادت میں شرکت کی۔ محفل سماع میں منہاج یوتھ لیگ فرانس کی قوالی ٹیم نے انتہائی احسن انداز میں قوالیا ں پیش کیں اور خو ب داد سمیٹی۔ پروگرام میں کمپیئرنگ کے فرائض علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے ادا کئے۔ ایم ڈی منہاج ٹی وی ساجد فیاض نے باکس 92 کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ دی اور باکس کے متعلق حاضرین کے سوالات کے جواب دیئے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج ٹی وی کے قیام اور باکس 92 کی لاؤنچنگ پر ایم ڈی منہاج ٹی وی شیخ ساجد فیاض کو تمغہ فرید سے نوازا اور منہاج ٹی وی کی ٹیم اور فرانس کی تنظیم کو مبارکباد دی۔محفل سماع اور ایوارڈ تقسیم کے بعد شیخ الاسلام نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top