کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات قومی سانحہ ہیں : ڈاکٹر محمد طاہر القادری

وفاق، پنجاب اور سندھ حکومت قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے
تحریک منہاج القرآن  کے دنیا بھر کے اسلامک اور کلچرل سینٹرز میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کراچی اور لاہور میں آتشزدگی  کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومت قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ ایسے سانحات  کی روک تھام  کیلئے قائم اداروں کے ذمہ داران نااہلی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ غیر جانبدارانہ تحقیقات  کر کے حقائق قوم  کے سامنے لائے جائیں۔

انہوں نے کہا  کہ اتنے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے نقصان سے قوم کا ہر فرد دل گرفتہ اور دکھی  ہے اور اس کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن  کے دنیا بھر کے اسلامک اور کلچرل سینٹرز اور اندرون ملک تحصیلی سطح پر دفاتر میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top