تحریک منہاج القرآن کا احترام مذاہب سیمینار آج ہو گا

توہین آمیز فلم پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ اظہار رائے کے نام پر اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے عمل کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ تحریک منہاج القرآن نظامت بین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام آج (منگل) 2:00 بجے دن مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے کانفرنس ہال میں بین المذاہب احترام، روادری، امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے "احترام مذاہب سیمینار" کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں مختلف مذاہب کے اہم رہنما اور مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی جماعتوں کے قائدین و نمائندے شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top