تحریک منہاج القرآن (رجانہ) کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن رجانہ کا تنظیمی اجلاس 11 ستمبر 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر رجانہ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور ضلعی کوارڈنیٹر (ٹوبہ ٹیک سنگھ) رانا محمد ندیم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درودپاک کا ورد کیا گیا۔ اجلاس میں سابقہ ٹارگٹس کا جائزہ لینے کے بعد تمام یوسی تحصیل رجانہ کے نگران مقرر کیے گئے جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

مہر محمد اقبال طاہر نگران یونین کونسل نمبر 39 اور 40، محمد شفیق خان نگران یونین کونسل نمبر 41، منظور حسین نگران یونین کونسل نمبر 42 اور 43، شمس الحق ارشد نگران یونین کونسل نمبر 44 اور 45، محمد افضل انجم نگران یونین کونسل نمبر 46، ڈاکٹر ابرار حسین نگران یونین کونسل نمبر 47 اور 48، بعد ازاں رانا محمد ندیم نے ماہانہ ٹارگٹس کے حصول کے لیے بریفنگ دی۔

آخر میں محمد شریف کمالوی نے بیدارئ شعور پر موجودہ حکمت عملی پر گفتگو کی۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے اپنی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کا عہد کیا اور یقین دلایا کہ ہم تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے ساتھ نشانہ بشانہ چلیں گے۔ اجلاس میں تحصیل ناظم منظور حسین، نائب تحصیل ناظم شمس الحق ارشد، ناظم مالیات محمد افضل انجم، صدر یوتھ لیگ محمد شفیق خان، ناظم ویلفئیر حاجی محمد دین، صدر ایم ایس ایم محمد محسن بٹ، ورکر یوتھ لیگ حافظ محمد راحیل، ورکر یوتھ لیگ مصدق بشیر، ناظم یوتھ لیگ ڈاکٹر ابرار حسین، ورکر یوتھ لیگ کشف ربانی اور صدر تحریک رجانہ محمد اقبال طاہر نے بھی شرکت فرمائی۔ اجلاس کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top