ڈاکٹر محمد طاہرالقادری معاشرے کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی سے منور کرنا چاہتے ہیں۔ خادم حسین طاہر

دولتالہ (نامہ نگار) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ملک پاکستان کے اندر غیر سرکاری سطح پر اس وقت سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک چلا رہی ہے۔ ہم طلبہ کو معیاری اور سستی تعلیم فراہم کر رہے ہیں جس کا مقصد شعور کی بیداری اور حقیقی مقاصد سے آگاہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری معاشرے کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی سے منور کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لئے انہوں نے ملک پاکستان کے اندر سینکڑوں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خادم حسین طاہر ڈپٹی ڈائریکڑ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے منہاج ماڈل سکولز بھنگالی شریف، ججہ، دولتالہ اور ناٹہ گوجر مل کے وزٹ کے موقع پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں سکولز کے معیار اور کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4، محمود الحق قریشی، محمد اکرام غوری اور جاوید اقبال راجہ بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top