منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے وفد کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے تین رکنی وفد نے محمد اکرم باجوہ (کوآرڈینیٹر MCB، آسٹریا) کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔وفد میں حاجی قاسم علی (پریس سیکرٹری، آسٹریا) اور حاجی راجہ وسیم شامل تھے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے وفد کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر نظامت امور خارجہ کے سٹاف ممبران نے استقبال کیا اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور بعد ازاں ناظم امورخارجہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران محمد اکرم باجوہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا میں تنظیمی نیٹ ورک کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے آسٹریا میں مشن کے فروغ کے لئے تنظیم کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور مزیر بہتری کے لئے ہدایات اور راہنمائی کی۔

محمد اکرم باجوہ نے نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران بالخصوص ناظم امور خارجہ کی طرف سے تفصیلی بریفنگ، تعاون اور گائیڈ لائن پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وفد نے نظامت امور خارجہ کے سٹاف ممبرا ن کے ساتھ چائے پی اس دوران منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ بھی موجود تھے۔

رپورٹ: حافظ محمد عمیر وقاص

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top