منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن وحدیث

مورخہ: 06 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 06 ستمبر 2012ء کو پوچھن سٹی میں ماہانہ درس قرآن وحدیث منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد مہربان نے حاصل کی، محمد شکیل نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ نقابت کے فرائض محمد ظہیر نے سرانجام دیئے۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نے قرآن وحدیث کی روشنی میں حسن خلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک سے حسن خلق کی تعلیمات حاصل کر کے اپنی زندگیوں میں سجانا ہوگا۔ اگر ہم دنیاوی جاہ ومنصب یا کسی بھی کامیابی کو پانا چاہتے ہیں تو ہمیں سیر ت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنانا ہوگا۔پروگرام کے اختتام پر درود وسلام پڑھا گیا اور خصوصی دعا کے بعد پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top