منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس ) کے تحت افطاریوں کی اختتامی تقریب

مورخہ: 18 اگست 2012ء

منہا ج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتما م مورخہ 18 اگست 2012ء بروز ہفتہ افطاریوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا تھا جنہوں نے رمضان المبارک کے تیس دن افطاریوں میں ادارہ کے ساتھ تعاون کیا تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عابد حسین نے حاصل کی اس کے بعد جملہ شرکاء نے اجتماعی طور پر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا۔اشتیاق احمد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔علامہ چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے ان سب احباب جنہوں نے افطاریوں میں حصہ لیا اور بھر پور تعاون کیا ادارہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے دعا کی۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top