تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفی (ص) ریلی

دولتالہ (نامہ نگار) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی 24 ستمبر بروز سوموار سہ پہر 03.30 بجے میلاد چوک آڑہ سے شروع ہوگی اور گاؤں کے مختلف راستوں ہوتی ہوئی دربار شریف پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی سرپرستی الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی، پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی، پیر سید عبدالعزیز شاہ، چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن او رعلامہ قاضی شفیق الرحمان کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top