منہاج القرآن انٹرنیشنل (حیدر آباد، انڈیا) کے وفد کی گستاخانہ فلم کے خلاف آئی ٹی کے وزیر سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آندھرا پردیش ) کی جانب سے گستاخانہ فلم کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈکرانے اور حکومت ہند کو امریکہ سے اس فلم پر پابندی لگانے اور آئندہ اس طرح کی جرات نہ کرنے کی ضمانت حاصل کرنے کے مطالبہ کے لئے MQI آندھرا پردیش کا خصوصی وفد سید آل رسول قادری حسین پاشا کی قیادت میں مورخہ 24 ستمبر 2102ء بروز سوموار کو دہلی روانہ ہوا اور مرکزی وزیر IT مسٹر کبل سبل سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل آندھرا پردیش کی طرف سے گستاخانہ فلم کے خلاف امریکہ سے احتجاج کرنے کی قراداد پیش کی۔ مسٹر کبل سبل نے منہاج القرآن کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد مذمت پر خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ: MQI حیدرآباد، انڈیا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top