جلال پور جٹاں گجرات میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسم اسناد

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 16 ستمبر 2012ء کو ابن امام سائنس کالج میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد بمقام ٹانڈہ چوک جلالپور جٹاں گجرات میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، عائشہ جاوید، رافعہ صفدر، ربیعہ وحید، قاضی ظفر اللہ صدر ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن گجرات، فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل، مسز شوکت ابن امام سائنس کالج پرنسپل، راحت صدیق قادری صدر کالج ویمن لیگ جلالپور جٹاں، عائشہ قادری ناظمہ ویمن لیگ جلالپور جٹاں، شکیلہ قادری سرپرست جلالپورجٹاں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب تقسیم اسناد میں خواتین و حضرات، بچے، بوڑھے اور زندگی کے کئی طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس میں شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا اعزاز شرکاء کورس میں سے ایک طالبعلم نے حاصل کیا۔ بعدازاں تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت شرکاء کورس میں سے ہی ایک طالبعلم نے حاصل کیا۔ اس موقع پر شکیلہ قادری نے استقبالیہ کلمات پیش کیے جبکہ نقابت کے فرائض بھی شکیلہ قادری نے ہی سرا نجام دیئے۔ فرحت حسین شاہ، حافظ فیصل زمان ایڈووکیٹ اور صدر بار قاضی طفر اللہ ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کیا۔

اس پروقار تقریب میں علامہ محمد شریف کمالوی نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کورس کو تحریک منہاج القرآن کے قیام کا مقصد اور قائد تحریک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد امت مسلمہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے اور لوگوں کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر علامہ نے آئیں حدیث سیکھیں کورس کا تعارف بھی کروایا۔ آخر میں مہمانان گرامی کے ہاتھوں شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں

پروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان کے استحکام، امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top