منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کا تین روزہ دورہ

مورخہ 20 ستمبر 2012ء عظمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی تیاریوں کے لئے تمام PP حلقات کی ناظمات کو ٹیلی فونک Motivational پیغام دیا گیا اور ریلی کی دعوت کو گھر گھر پہچانے کی تلقین کی گئی۔ افرادی قوت کے اہداف کی حصولی کا لائحہ عمل بھی بتایا گیا۔ مورخہ 21 ستمبر کچھ PP حلقہ جات میں جا کر عظمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی ضرورت واہمیت پر بریفنگ دی گئی۔

مورخہ 22 ستمبر کو مختلف سکولز، کالجز، جامعات اور مدرسہ جات کی طالبات کو عظمتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی دعوت دی اور اس ریلی میں شرکت کے لئے اپنے ساتھ اپنے اپنے علاقوں، محلوں اور گلیوں سے خواتین کو شامل کرنے اور آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے غلامی کا حق ادا کرنے اور محبت سے وفا نبھانے پر گفتگو کی۔

مورخہ 23 ستمبر کو عظمتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی میں ہزاروں خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ بعد ازاں ریلی فصیل آباد کے PP's کی ناظمات سے میٹنگ بھی کی جس کا مقصد UC's کے تنظیمی سٹرکیچر کو مضبوط اور وسیع کرنا تھا۔ علاوہ ازیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز کو گھر گھر پہنچانے کے لئے CD ایکسچینج کو فروغ دینے کی تلقین کی گئی۔ اس میٹنگ میں سینئر نائب ناطمِ اعلی شیخ زاہد فیاض نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس نشست کا مقصد کارکنان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی آئندہ ورکنگ کے لائحہ عمل کو مضبوط بنانا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top