گستاخانہ خاکوں کے خلاف عدالت میں جانا اپنے موقف کے دفاع کا بہترین راستہ ہے : معززین بارسلونا

بارسلونا (نوید احمد اندلسی) یکم اکتوبر 2012 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طر ف سے ہسپانوی میگزین کے خلاف مقامی عدالت میں کیس دائر کرنے پر معززین بارسلونا نے اس اقدام کو سراہا اور سپین میں رہتے ہوئے اپنے موقف کے دفاع کے لیے بہترین راستہ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا، امیگریشن کمیٹی، سوشلسٹ پارٹی کے سیکریٹری حافظ عبد الرزاق صادق، مسیحی کمیونٹی کے رہنماء جاوید اقبال گل، مسلم کانفرنس سپین کے صدر راجا مختار احمد سونی، سماجی شخصیت شاہد لطیف گجراور بارسلونا (سپین) کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے گزشتہ روز منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کو ٹیلیفون کیا اور منہاج القرآن کی طرف سے ہسپانوی میگزین میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ منہاج القرآن سپین کی طر ف سے اٹھایا جانے والا یہ قدم پاکستانی کمیونٹی کے لیے نیک فال ثابت ہو گا۔ پاکستان پریس کلب سپین کے صدر شوکت اسلام چوہان، ریڈیو پاک سلونا کے ڈائریکٹر راجا شفیق الرحمان کیانی اور ممتاز سماجی رہنماء راجا شعیب ستی نے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی کے نام اپنے پیغام میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قانونی کاروائی کے اقدام کو بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے منہاج القرآن بارسلونا کو مبارک باد دی ہے اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top