پاکستان بھر میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج منایا جارہا ہے

(چیچہ وطنی) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پاکستان بھر میں آج پانچ اکتوبر بروز جمعۃالمبارک کو یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کی طرف سے نماز جمعۃالمبارک کے بعد مرکز اہلسنت نورالمساجد سے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی جارہی ہے، آقائے دو جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقدس کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ریلی کے شرکاء مختلف بازاروں سے گزرتے ہوئے چیچہ وطنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی کا اختتام کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top