ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد کی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات

ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا

ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے انکے آفس ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر امیر تحریک فیض الرحمن درانی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، جواد حامد، احمد نواز انجم، سید فرحت حسین شاہ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام مسالک مشترکات پر اکھٹا ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو عالمی امن کو سبوتاژ کرنے والے شر پسند عناصر کی سازشیں دم توڑ جائیں گی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ حافظ حسین احمد نے منہاج القرآن کی پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلیز اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے عالمی سربراہان کو لکھے گئے خطوط کو انتہائی بروقت اور احسن اقدام قرار دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top