یوم عظمت مصطفیٰ (ص) : منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور

منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور کے زیرِاہتمام مورخہ 5 اکتوبر کو یومِ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت محترمہ رضیہ سلطانہ صاحبہ سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نے کی۔ صدر ویمن لیگ رخسانہ زبیر قریشی، ناظمہ کبریٰ نثار، ناظمہ حلقاتِ درود مسرت آفتاب صاحبہ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ عائشہ یاسر منہاجین نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سورۃ العصر کو موضوع گفتگو بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی روح ہے۔ جس طرح روح کے بغیر جسم کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہوتی اسی طرح عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا۔ محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر اعمال کا ڈھیر کسی کام کا نہیں۔

رخسانہ زبیر قریشی صاحبہ کی پرُسوز دعا سے عظیم الشان کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔

رپورٹ: روبینہ احسان قریشی (ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top