منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان میں یومِ اُستاد پرجوش طریقے سے منایا گیا

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان میں یومِ اُستاد پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صبح اسمبلی میں پرنسپل راجہ محمد خیام عباس نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کی عظمت اور کیا ہو سکتی ہے کہ خود حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کی میں استاد بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اُستاد کا کردار ایک کلیدی ہوتا ہے۔ قوم کی تعمیر و ترقی میں جو کردار استاد ادا کرتا ہے کوئی اور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی شعور کی بیداری اور انسان کو انسانیت کے مقام سے آشنا اُستاد کا ہی کرواتا ہے، استاد بچے کا روحانی باپ ہوتا ہے اور بچے کی روحانی تربیت کرتا ہے۔

وائس پرنسپل صوبیہ قیصر نے کہا کی استاد ہی معاشرے کر جہالت کے اندھیرے سے نکال سکتا ہے۔ اسمبلی کی انچارچ مس انعم ریاض نے کہا کہ قوم کی حقیقی تربیت اُستاد ہی کرسکتا ہے۔ مس عائشہ صدیقہ نے کہا کہ طلبہ و طلبات کو اپنے اساتذہ کی عزت کرنی چاہیے۔ مس صدف رحمان نے کہا کہ آج کا دِن ہمیں اساتذہ کرام کی عظمت کا احساس دلاتا ہے۔

آخر میں دُعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جس مقام پر فائز کیا ہے اور جو ذمہ داری ہم پر ڈالی ہے اسے ایمانداری سے سرانجام دینے کی توفیق دے۔

رپورٹ: مس ناہید قمر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top