سیالکوٹ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عظمت مصطفیٰ (ص) کانفرنس

مؤرخہ 5 اکتوبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو شہر اقبال سیالکوٹ میں صاحب میرج ہال میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی معروف نعت خواں صائمہ محمد شریف نے حضرت واصف علی واصف کا خوبصورت لکھا ہوا کلام پیش کیا تو سامعین پر ایک رقت آمیز کیفیت چھا گئی اور ہال نعرہ رسالت سے گونج اٹھا۔

ضلعی صدر ویمن لیگ محترمہ شہناز کوثر، محترمہ ذکیہ محمود، محترمہ یاسمین خالد، محترمہ رابعہ اعجاز اور محترمہ عصمت نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گستاخہ فلم بنانے والوں کے خلاف فوری کاروائی کے لیے حکومت پاکستان عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرے۔

خواتین نے نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والے بینرز اٹھا کر عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی بھی نکالی جس میں انہوں نے گستاخانہ فلم کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top