کامرہ : ایم ایس ایم کا یوم تاسیس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت تقریب منعقد کی گئی، جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ نے تمام شرکاء کو MSM کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔

طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں کہ سفر انقلاب میں ہم سب ہراول دستے کے طور پر سامنے آئیں گے اور ہمارا جینا مرنا مصطفوی مشن کیلئے ہو گا۔ مقررین کے اظہار خیال کے بعد کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، اور تمام مہمانوں کو ریفریشمنٹ کروائی گئی۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top