کراچی : ایم ایس ایم سسٹرز کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب

مورخہ 11 اکتوبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز یونیورسٹی آف کراچی نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت پارٹی کا انعقاد کیا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صورت میں سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا اور بعد ازاں مصطفوی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

تقریب میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام اور اس کے مقاصد کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ معاشرے میں طالبات کے کردار کے موضوع پر ایک سرکل بھی منعقد کیا گیا جس کے اختتام پر مصطفوی مشن کو فروغ دینے اور مؤثر انداز میں مصطفوی مشن کا پیغام دوسروں تک پنہچانے کے ہدایات فراہم کی گئیں۔ آخر میں بلند و بالا جذبات کے ساتھ مصطفوی سٹوڈنٹس سسٹرز کی عہدیداران اور کارکنان نے مل کر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور سب کو مبارک باد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top