ڈاکٹر طاہر القادری کا 23 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان

مینار پاکستان میں انقلاب انگیز تاریخی عوامی استقبال کیا جائے گا
تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی
حکومت پاکستان تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین پر عالمی اداروں کا دروازہ کھٹکھٹانے میں کیوں خاموش ہے؟
دہشت گردوں نے ملالہ جیسی علم دوست بیٹی پر گولی نہیں چلائی بلکہ انسانیت کو قتل کرنے کی بزدلانہ کوشش کی ہے
ڈاکٹر طاہر القادری کا عالمگیر ورکرز کنونشن سے کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست خطاب

مکمل خطاب

Dr Tahir-ul-Qadri address to International... by NizamBadlo

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی نظام ملک اور عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ پاکستان کے مقتدر طبقے کی نفسیات فراعین مصر جیسی ہے، وہ عوام کو غلام سمجھتے ہیں۔ کارکن سن لیں امسال 23 دسمبر کو پاکستان آ رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور پاکستان کی 225 تحصیلوں و دنیا کے 100 ممالک میں ہونے والے عالمگیر ورکرز کنونشن سے کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا خطاب بذریعہ انٹرنیٹ پوری دنیا میں دیکھا گیا۔ تحریک منہاج القرآن نے جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کر کے پوری دنیا کے کارکنوں کو براہ راست خطاب دکھایا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ نظام جمہوریت نہیں مجبوریت ہے۔ ایک فی صد کی عیاشی کے نظام کو جمہوریت نہیں کہا جا سکتا۔ موجودہ نظام میں 18، 19 کروڑ عوام کو تو جینے کا حق بھی نہیں ہے ان سے بنیادی ضروریات تک چھین لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر 24 گھنٹے جھوٹ بولا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے ہوا میں اُڑائے جارہے ہیں۔ پوری قوم کی پُشت پر کوڑے مارے جا رہے ہیں۔ پاکستان کو کوڑیوں کے عوض بیچا جا رہا ہے اور اسے کالونی بنادیا گیا ہے۔ آزادی اور خود مختاری کی بات کرنے والے جھوٹ اور فریب دے رہے ہیں۔ 18کروڑ عوام ایک فی صدلٹیروں کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنیں بلکہ موجودہ نظام کے خلاف موثر جدوجہد شروع کر دیں۔ موجودہ نظام کرپشن، ظلم، بربریت اور عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا تبدیلی نظام کا نعرہ ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد بنے گا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے معصوم طالبہ ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ تنگ نظری اور انتہا پسندی سے جنم لینے والی دہشت گردی نے وطن عزیز کے باسیوں کا سکون چاٹ لیا ہے۔ دہشت گردوں نے ملالہ جیسی معصوم علم دوست بیٹی پر گولی نہیں چلائی بلکہ انسانیت کو قتل کرنے کی بزدلانہ کوشش کی ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ توہین آمیز فلم بنانے والے انسانیت کے بدترین مجرم اور دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وزیراعظم توہین عدالت کے جرم میں برطرف ہو سکتا ہے تو حکومت پاکستان تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین پر عالمی اداروں کا دروازہ کھٹکھٹانے میں کیوں خاموش ہے؟

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ شر انگیز اور توہین آمیز فلم بنانے کی اجازت بین الاقوامین قانون نہیں دیتا، یہ آزادی اظہار رائے کا نہیں احترام مذاہب کا مسئلہ ہے جس کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ توہین ِ مذاہب کا قانون مغرب کے کئی ممالک میں موجود ہے۔ اگر ھالو کاسٹ کے خلاف بات کرنا یورپ کے جمہوری ملکوں میں قابل سزا جرم ہے تو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے سر کے تاج اور محسن ِ انسانیت تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف توہین آمیز اقدامات کو کیوں تحفظ دیا جا رہا ہے۔ مذاہب کے احترام کا قانون UN میں بھی بنانا ہو گا تاکہ ایسی مذموم اور ناپاک جسارتوں کا راستہ بند ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ بائبل اور نیو ٹیسٹامنٹ میں انبیاء کرام اور مقدس ہستیوں کے احترام کی تلقین پہلے سے موجود ہے۔ حضور کی ناموس اور سلطنت ِ کائناتی پر امتِ مسلمہ کے حکمرانوں کا اقتدار، مفادات اور ساری عزتیں قربان ہونا چاہیے۔

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ووکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری انشا اللہ 23 دسمبر کو کو پاکستان آئیں گے اور قرارداد پاکستان کے امین مینار پاکستان کے سائے تلے لاکھوں محب وطن پاکستانی اپنے محبوب قائد کاانقلاب انگیز تاریخی عوامی استقبال کریں گے۔

پاکستان اور بیرون ممالک سے عالمی ورکرز کنونشن کی تصویری جھلکیاں

ایبٹ آباد

علی پور چھٹہ

بھکر

کویت

برمنگھم

اٹلی

نارتھ اٹلی

گلاسکو

شفلڈ، یو۔کے

لندن

سلالہ، عمان

نیلسن، یو۔کے

یو۔اے۔ای

قبرص

چکوال

چشتیاں

ڈسکہ

سوئی، ڈیرہ بگٹی (بلوچستان)

ڈہرکی، سندھ

ڈگری، سندھ

ڈنگہ، گجرات

عیسیٰ خیل، میانوالی

فاروق آباد شیخوپورہ

فاضل پور، (راجن پور)

حویلیاں

حضرو

جڑانوالہ

جھنگ صدر

کبیر والا (خانیوال)

کروڑ لعل عسن

کسووال

خان پور

میر پور آزاد کشمیر

کوٹلی، آزاد کشمیر

کھوئیرٹہ، آزاد کشمیر

خوشاب

کوٹ عبدالمالک

لکی مروت

لیہ شہر

لودھراں

چوک اعظم (لیہ)

سرائے عالمگیر

پپلاں، میانوالی

ملتان

نارووال

پہاڑ پور، ڈیرہ اسماعیل خان

تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان

پھالیہ، منڈی بہاؤالدین

راولپنڈی

پی پی 5، راولپنڈی

پی پی 10 اے، راولپنڈی

پی پی 13، راولپنڈی

این اے 49، اسلام آباد

کوئٹہ

ساہیوال

سمبڑیال

شکرگڑھ

شورکوٹ کینٹ

سکھیکی، حافظ آباد

ظفر وال

فیصل آباد

سیالکوٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top