تحریک منہاج القرآن کا ملک گیر ورکرز کنونشن 14 اکتوبر کو ہو گا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان آمد اور موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں اہم اعلانات کریں گے
پانچوں صوبوں اور آزاد کشمیر سے تنظیمی عہدیداران اور ہزاروں کارکنان ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے

موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن کا ملک گیر ورکرز کنونشن مورخہ 14 اکتوبر 2012ء (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیرون ملک سے خطاب کریں گے جو پنجاب کی 200 سے زائد تحصیلوں اور دیگر صوبہ جات میں بھی ضلعی و تحصیلی سطح پر ہونیوالے اجتماعات میں بھی بذریعہ ویڈیو کانفرنس دیکھا جائے گا۔ملک بھر میں ضلعی و تحصیلی سطح پر ورکرز کنونشن دکھانے کیلئے تمام تکنیکی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ورکرز کنونشن میں اپنی پاکستان آمد اور موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں اہم اعلانات کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان جی ایم ملک کے مطابق پانچوں صوبوں اور آزاد کشمیر سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے تنظیمی عہدیداران اور ہزاروں کارکنان لاہور میں ہونیوالے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔ ورکرز کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد، موجودہ بین الاقوامی اور ملکی صورتحال میں اہم فیصلہ جات متوقع ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top