منہاج القرآن انٹرنیشنل (الف سینا، یونان) کے زیراہتمام عظیم الشان محفل نعت

منہا ج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 06 اکتوبر 2012ء کو بعد نماز عصر ذیلی مرکز الف سینا میں عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا محمد وقار خان (صدرMQIیونان) نے کی۔

پروگرام میں نقابت اور تلاوت کی سعادت قاری مدثر مصطفی نے حاصل کی۔سجاد حسین قادری، حق نواز ماراتھونا، محمد شہزاد قادری، امانت علی قادری، عادل قادری، محمد اشفاق، ندیم قیصر، لال خان، محمد رزاق اور حافظ حسن نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقید ت کے پھول نچھاور کئے۔سید محمد جمیل شاہ نے محفل میں خصوصی شرکت کر کے ایمیگریشن کے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ مرکزی ایگزیکٹو سے حاجی جاوید اقبال (ناظم لائبریری)، مرزا محمد امجد جان (ناظم نشرواشاعت)، محمد اقبال(ناظم گوشہ درود) نے بھی شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر منہاج القرآن یونان کے صدر نے الف سینا کے احباب کو کامیاب محفل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top