سوات میں سکول کے بچوں پر حملے کی مذمت

دی ہیگ ہالینڈ ( امانت علی چوہان ) پاکستان کے علاقے سوات میں سکول کی بچیوں پر فائرنگ کے واقعے نے جس طرح پوری پاکستانی قوم کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہر پرامن پاکستانی چاہے وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں رہ رہا ہے وہ اس دہشت گردی کی کارروائی پر سراپااحتجاج کرتا ہوا نظر آتاہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ میں بھی نماز جمعہ کے بعد سوات میں اس بربریت کی پر زور مذمت کی گئی ہے اور اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری اور عبرت ناک سزادینے کا مطالبہ کیااورپاک فوج سے علاقے میں امن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ دعائیہ تقریب اور نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام وخطیب علامہ اصغر قادری نے اس کارروائی کو پاکستان اور انسانیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک معصوم بچی پر بزدلانہ حملہ کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں ہے اور یہ کارروائی اسلام کے نام پر خوارج کی کارروائی جس سے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیات مبارکہ میں ہی امت کو آگاہ کردیا تھا۔ تقریب میں ملالہ یوسف زئی اور دیگر زخمی بچیوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top